تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بے حد ضروری اور اہم ہے کہ ڈاکٹروں کے کام کے لئے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو وزیر اعلیٰ کے پاس لے جائیں گے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں۔
'ڈاکٹرز پَر تشدد قابل مذمت' - depression
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ڈاکٹروں کے خلاف تشدد کے واقعات سے متعلق حالیہ رپورٹز پر تشویش کا اظہار کیا اور اس کی مذمت کی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر، سماج کا مربوط حصہ ہےں اور وہ اکثر تناؤ بھرے اور مشکل حالات میں کام کرتے ہیں۔ میں مریضوں اور ان کے عزیزوں ودیکھ بھال کرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ضبط وتحمل قائم رکھیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی صبر وضبط برقرار رکھنے کی اپیل کی تاکہ عوام کے لئے ضروری خدمات مہیا کرانے میں کوئی خلل نہ پڑے۔
Last Updated : Jun 14, 2019, 1:11 AM IST