'مغربی بنگال میں پارا ملٹری فورسز تعینات کیے جائیں' - مغربی بنگال
مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، مغربی بنگال میں پارا ملٹری فورسز تعینات کرنے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔
روی شنکر پرساد نے کہا کہ 'مغربی بنگال تشدد آمیز الیکشن کی تاریخ رکھتا ہے، روی شنکر پرساد نے کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ نے تمام غیر جمہوری سر گرمیوں کو انجام دیا ہے'۔
بنگال میں بی جے پی ورکر کے قتل کا وزیر موصوف نے ذکر کیا اور بی جے پی کی ریلیوں کی اجازت نہیں دینے کا پس منظر بھی پیش کیا ۔
روی شنکر پرساد نے بنگال کے تمام بیالیس لوک سبھا حلقوں میں پارا ملٹری فورسز تعینات کرنے الیکشن کمیشن سے اپیل کی۔
مغربی بنگال کے لوک سبھا انتخابات سات مراحل میں ہونے والے ہیں۔