اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'چوہاجان بچانے میں مصروف' - فرہادحکیم

جہاز جب بھی طوفان میں پھنستاہے توسب سے پہلے چوہے بل سے نکلنے کے بعد بھاگنے لگتے ہیں یہ باتیں مغر بی بنگال کے وزیر فرہادحکیم نے کہی۔

چوہاجان بچانے میں مصروف

By

Published : May 29, 2019, 3:59 PM IST

Updated : May 29, 2019, 5:08 PM IST


کولکاتا کارپوریشن کے چئیرمین فرہاد حکیم نے مکل رائے کے بیٹے شبھرانسو رائے کے بی جے پی میں شامل ہونے پرطنز کرتے ہوئے کہاکہ ترنمول کانگریس کاجہازطوفان میں کھڑا ہے اورچوہے اپنی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

پارٹی کو بحران میں گھیرے دیکھ کر سب سے پہلے چوہےابھاگنے لگتے ہیں۔ ادھرادھراچھلنے لگتے ہیں۔ انہیں پتہ بھی نہیں ہوتا ہے کہ وہ جان بچانے کے لیے موت کے کنویں میں کودرہے ہیں۔ بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے اور کونسلروں کا بھی یہ حال ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد مغر بی بنگال میں عجیب بحران ہے۔چند مفاد پرست لوگوں کولگتا ہے کہ ماں ماٹی مانش کی پارٹی ختم ہوجائے گی۔لیکن ایسا نہیں ہے۔

فرہاد حکیم کے مطابق مغر بی بنگال میں ترنمول کانگریس کو اب بھی عوام کی حمایت حاصل ہے اور اگلے انتخابات میں پتہ چلے گاکہ عوام کی پہلی پسند والی پارٹی کون سی ہے۔

Last Updated : May 29, 2019, 5:08 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details