اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ریپ کا نیچر الگ الگ ہوتا ہے' - اوپیندر تیواری

ریاست اترپردیش میں آبی وسائل اور جنگلات کے وزیر اوپیندر تیواری نے ریپ جیسے سنگین معاملے کے تعلق سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ و متنازع بیان دیا ہے۔

'ریپ کا نیچر الگ الگ ہوتا ہے'

By

Published : Jun 10, 2019, 8:34 AM IST

انہوں نے کہا کہ ' ریپ کا الگ الگ نیچر ہوتا ہے اور شادی شدہ خاتون کے ساتھ ریپ کا معاملہ الگ ہوتا ہے۔'

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے ریپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ' ریپ کا الگ الگ نیچر ہوتا ہے۔ ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی ریپ ہے لیکن جب ایسے واقعات درمیانی عمر کی خاتون کے ساتھ پیش آتے ہے تو وہ الگ ہوتا ہے۔'

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ریاست کے ضلع علیگڑھ میں قرض ادا نہ کرنے پر تین سالہ بچی کا گلا دبا کر بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم زاہد کو گرفتار کیا ہے۔ 30 مئی کو تھانہ ٹپل میں دو سال 6 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اس کے بعد 31 مئی کو بچی کے والد بنواری لال نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ 2 جون کی صبح ٹپل قصبے کے پاس کوڑے کے ڈھیر میں بچی کی لاش انتہائی مخدوش حالت میں برآمد ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details