اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'مسلمانوں کی داڑھی منڈوا دی جائے گی' - بی جے پی رہنما رنجیت بہادر شریواستو

بی جے پی کے ایک رہنما نے کہا کہ 'اگر مودی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو تمام مسلمانوں کی داڑھی منڈوا کر سب کو یکساں کر دیا جائے گا'۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 18, 2019, 5:50 PM IST


بارہ بنکی میں بی جے پی کے امیدوار کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر رنجیت شریواستو نے کہا کہ 'اگر مودی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو تمام مسلمانوں کی داڑھی منڈوا کر سب کو یکساں کر دیا جائے گا'۔

متعلقہ ویڈیو


پرچہ داخل کرنے سے قبل ایک میٹنگ کے دوران رنجیت شریواستو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان بننے کے باوجود مسلمان ہندوستان میں رک گئے اور اپنی آبادی میں اضافہ بھی کرلیا اور اس کے بعد وہ حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے پارلیمانی نظام میں ہمارا اقتدار چھیننا چاہتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے دور اقتدار میں انہیں ٹھیک کرنے کا کام کیا گیا ہے اور اگر بی جے پی دوبارہ اقتدارمیں آتی ہے تو مسلمانوں کی داڑھی منڈوا کر سب کو یکساں کر دیا جائے گا'۔

قابل ذکر ہے کہ رنجیت بہادر شریواستو نگر پالکا کے موجودہ چیئرمین ششی شریواستو کے شوہر ہیں اور وہ مسلسل متنازع بیان دیتے رہتے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details