اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

رمضان کے خاص پکوان

اورنگ آباد شہر میں رمضان کے مہینے میں مخصوص پکوانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ان میں حید رآبادی حلیم، مانڈا گوشت اور نان قلیہ سب سے اہم ہیں۔

رمضان کے خاص پکوان

By

Published : Jun 1, 2019, 8:59 PM IST

سحر ہو یا افطار حلیم اور قلیہ یہاں کے روزہ داروں کی پہلی پسند ہے۔

اورنگ آباد کبھی ریاست حیدرآباد کا حصہ تھا یہی وجہ ہے کہ دونون کی تہذیب قدرمشترک ہیں۔ اور شا ید یہی وجہ ہے کہ اورنگ آباد میں حیدرآبادی ہریس کو بہت پسند کیا جاتا ہے ۔

رمضان کے خاص پکوان
اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ حیدرآباد کے معروف بزنس مین رمضا ن المبارک میں مہینہ بھر اورنگ آباد میں مقیم رہتے ہیں اور اورنگ آباد لوگوں کو حیدرآبادی حلیم کے ذائقے سے لطف اندوز کراتے ہیں ۔

حیدر آبادی حلیم کے ساتھ ہی اورنگ آباد شہر میں مانڈا گوشت اور نان قلیہ کی بہت ڈیمانڈ ہیں چاہے سحر ہو یا افطار رمضان میں نان قلیہ دسترخوان کی زینیت ضرور بنتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details