یہاں روزے دار تو ہیں لیکن وہی جن کہ گھر یا تو دور ہیں یا پھر وہ معاش کی تلاش میں پرانی دہلی کام کرنے آتے ہیں۔
شاہجہانی جامع مسجد میں ہر برس ہزاروں کی تعداد میں افطار کرنے لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آتے ہیں، جس سے اس مسجد کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔
تاہم شدید گرمی اور دھوپ کی تپش کے باعث اب جامع مسجد افطار کرنے والوں کا انتظار کر رہی ہے۔آج چار روزے مکمل ہوگئے ہیں لیکن جامع مسجد میں وہ رونق نظر نہیں آرہی جو نظر آنی چاہیے تھی۔
شاہ جہانی مسجد روزہ داروں سے خالی دراصل جامع مسجد کا حسن مسجد میں موجود لوگوں سے دوبالا ہو جاتا ہے یہاں موجود لوگ مسجد میں نماز پڑھتے ہیں قرآن کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور وہیں افطار کر کے اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں لیکن اس بار پڑنے والی گرمی کی شدت نے لوگوں کو نِڈھال کردیا ہے۔
جامع مسجد میں ابھی فی الحال وہی لوگ نظر آ رہے ہیں جو یا تو پرانی دہلی میں تلاش معاش کے لئے آتے ہیں یا پھر وہ کسی کام سے دوسرے شہر سے دہلی آئے ہیں۔