بابارام دیو نے پیر کے روز یہاں صحافیوں سے کہا کہ' 23مئی ایک تاریخی دن ہے اور اس دن وزیراعظم نریندر مودی کی کرشمائی شخصیت کی وجہ سے بھارتیہ جنتاپارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں زبردست اکثریت حاصل کی ہے۔ اس لیے 23 مئی کو مودی دیوس یا لوک کلیان دیوس کے طورپر منایاجانا چاہئے'۔
انھوں نے کہا کہ ' نریندر مودی کی ایک سادہ زندگی رہی ہے۔ چائے بیچنے والا آج کروڑوں لوگوں کے لیے تحریک کا باعث بن گیا ہے۔ مودی کی قیادت میں بی جےپی نے واضح اکثریت حاصل کرکے سبھی اپوزیشن پارٹیوں اور اتحاد کو دکھادیاہے کہ گاؤں ،گنا ،کسان اور بے روزگاروں کی بات کرنے والے وزیراعظم مودی پر ملک کے کروڑوں لوگوں کو بھروسہ ہے'۔