اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھارتیہ فضائیہ کی حمایت میں جلوس - for the support of Indian Air Force

یادگیر ضلعی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی ماگنور نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے حملوں کا ہر بھارتی کو خیرمقدم کرنا چاہیے۔

بھارتیہ فضائیہ کی حمایت میں جلوس

By

Published : Mar 1, 2019, 12:40 PM IST

ریاست کرناٹک میں بی جے پی کے کارکنان بھارتیہ فضائیہ کے جوانوں حوصلی افزائی کے لیے ریلی نکالی۔

بھارتیہ فضائیہ کی حمایت میں جلوس

بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے یادگیر ضلع دفتر سے سبھاش چوک تک بھارت کے فضائیہ جوانوں کی شان میں ایک ریلی نکال کر جوانوں کی ستائش کی گئی۔

اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی نائب صدر شرم بھوپال ریڈی نے کہا کہ'' ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے والے بہادر فضائیہ جوانوں کو ہمارا سلام، جنھوں نے پاکستان کو بروقت جواب دیا''۔

یادگیر ضلعی صدر بھارتیہ جنتا پارٹی ماگنور نے کہا کہ پاکستان میں کے علاقے میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھارتی فضائیہ کے حملے کا ہر بھارتی کو خیرمقدم کرنا چاہیے۔

اس موقعے بی شرن بھوپال ریڈی، خواتین نائب صدر ناگ رتنا، رکن بلدیہ للیتا انپور، کے علاوہ اراکین پارٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details