اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

راجستھان میں بی جے پی امیدواروں کو سبقت - سبقت

ریاست راجستھان کے 25 پارلیمانی سیٹوں پر آج صبح آٹھ بجے سے گنتی شروع ہوچکی ہے۔ ابھی کہیں پر ایک راؤنڈ تو کہیں پر دوسرا،کہیں پر تیسرا راؤنڈ مکمل ہو چکا ہے۔

راجستھان میں بی جے پی امیدواروں کو سبقت، متعلقہ تصویر

By

Published : May 23, 2019, 11:26 AM IST

ریاست کی بھیلواڑا پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار سبھاش چندر 140000 ووٹوں سے ریاست میں سب سے آگے چل رہے ہیں۔

راجستھان میں بی جے پی امیدواروں کو سبقت، متعلقہ ویڈیو
وہیں سبھی لوک سبھا سیٹوں میں بی جے پی امیدوار اپنی زبردست سبقت حاصل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ تصویر کیا ہوتی ہے یہ تو شام تک ہی صاف ہو پائے گی۔


یہاں پر یہ آگے
جےپور گرامین لوک سبھا سیٹ پر بی جے پی کے راجیے وردھن سنگھ راٹھور 39853, راجسمند سے بی جے پی کی دیا کماری 43446 سے آگے، الور سے بی جے پی امیدوار بابا بالک ناتھ 48486، ناگور سے این ڈی اے امیدوار ہنومان بینی وال 10193، جودھپور سے بی جے پی امیدوار گجیندر سنگھ شیخاوت 22912، سری گنگا نگر سے بی جے پی کے نہال چند 45000، سکر سے بی جے پی امیدوار سمی داند سرسوتی 22000، جالور سے بی جے پی دیوجی پٹیل 68956، بعد میر سے بی جے پی امیدوار 18643 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details