اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اب چیف جسٹس پر جنسی زیادتی کا الزام - Rajan Gogoi accused of sexual violence

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی پر ان کی سابق جونیئر اسسٹنٹ نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

رنجن گوگوئی پر جنسی حراسانی کا الزام

By

Published : Apr 20, 2019, 12:42 PM IST

Updated : Apr 20, 2019, 2:04 PM IST

چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت میں جسٹس ارون مشرا اور جسٹس سنجیو کھنا کی تین ججوں کی بینچ نے تعطیل کے دوران اس کیس پر سماععت کی۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے اپنے اوپر لگے جنسی ہراسانی کے الزام کو بےبنیاد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالیہ خطرے میں ہے۔
سی جے آئی رنجن گوگوئی نے اپنے 20 سال کے کریئر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انعام ملا ہے مجھے۔ ان 20 برسوں میں میرے اکاؤنٹ میں محض 6،80،000 روپے ہیں۔ کوئی بھی میرا اکاؤنٹ دیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک چپراسی کے پاس بھی مجھ سے زیادہ پیسے ہوں گے۔

انہوں نے اپنے بچاؤ میں کہا کہ جو لوگ مجھ پر انگلی اٹھا رہے ہیں، وہ پہلے جیل میں تھے اور اس کے پیچھے ایک شخص کا نہیں بلکہ متعدد لوگوں کا ہاتھ ہے۔

رنجن گوگوئی نے کہا کہ جس خاتون نے میرے اوپر الزام عائد کیا ہے وہ 4 دنوں تک جیل میں بند تھیں۔ خاتون نے کس شخص کو سپریم کورٹ میں نوکری دلانے کا جھانسا دیا تھا اور پیسے لیے تھے۔

Last Updated : Apr 20, 2019, 2:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details