اردو

urdu

By

Published : Nov 9, 2020, 12:25 PM IST

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال: لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

سیالدہ ڈویژن میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے مسافروں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے۔

بنگال لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ
بنگال لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

محکمہ ریلوے نے سیالدہ ڈویژن میں 11نومبر سے لوکل ٹرینوں کی تعداد 119 سے بڑھا کر 696 کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

مغربی بنگال میں آٹھ ماہ سے معطل لوکل ٹرین خدمات کی بحالی بدھ کے روز سے ہونے والی ہے لیکن اس سے پہلے وزیر ریلوے نے مغربی بنگال کے عوام کے لئے ٹویٹ کرکے سب سے بڑی خوشخبری دی.

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سبرن علاقوں میں کل 696 لوکل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

لوکل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے بھیڑ کم ہو گی حس سے کورونا کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہو جا ئے گا.

وزیر ریلوے کے مطابق سیالدہ ڈیژن کی اہمیت کو دکھتے ہوئے لوکل ٹرین کی تعداد میں اضافہ لازمی ہے.

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اب 696 لوکل ٹرین چلیں گیں.

ہوڑہ ڈویژن میں کل 202 لوکل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیالدہ ڈویژن میں 413 لوکل ٹرینیں پٹری پر دوڑیں گی.

وزیر ریلوے کے ٹویٹ کے مطابق سیالدہ مین اور نارتھ (سرکولر ریلوے) کے درمیان 270 اور سیالدہ جنوب سیکشن میں 143 ٹرین چک
چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

سیالدہ ڈویژن میں ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے مسافروں میں خوشی کی لہر پائی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان دفعہ دفعہ میٹنگ کے بعد محض دو ٹرینیں چلانے پر اتفاق رائے ہوئی تھی.

سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن کی مصروفیت کو دکھتے ہوئے یہ تعداد آٹے میں نمک کی برابر تھی. عام لوگوں نے اس کی کھل کر. خالفت کی تھی.

غورطلب ہے کہ کورونا وائرس کے سبب مغربی بنگال میں گزشتہ آٹھ مہینوں سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہے.

اس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details