اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گجرات میں کانگریس کی حکمت عملی - راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی گجرات میں متعدد ریلیاں کرنے والے ہیں۔

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی

By

Published : Apr 12, 2019, 8:48 AM IST

راہل گاندھی 15 اور 19 اپریل کو ریاست کے کئی مقام پر عوامی جلسے کریں گے جبکہ پرینکا گاندھی 17 اپریل کو بناس کانٹھا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کریں گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پرینکا کے انتخابی مہم سے قبل امباجی مندر کا درشن بھی کریں گی۔

گجرات کے ریاستی کانگریس کمیٹی کے ترجمان منیش دوشی نے میڈیا کو بتایا 'راہل گاندھی 15 اپریل کو راجلا مین ایک ریلی میں حصہ لیں گے۔ وہ باردولی، داہود اور پاٹن میں 19 اپریل کو عوامی ریلی کریں گے۔'

غور طلب ہے کہ ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو بھی 16 اپریل کو سابرکانٹھااور گاندھی نگر میں ریلیاں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details