اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

طلبا نے بتائے کامیابی کے راز - طلبا نے بتائے کامیابی کے راز

کئی برسوں سے پرانی دہلی کی مسلم بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے والے رابعہ گرلز پبلک اسکول نے اس برس بھی صد فیصد نتائج دے کر ایک بار پھر اپنی معیاری تعلیم کا ثبوت دیا۔

طلبا نے بتائے کامیابی کے راز

By

Published : May 8, 2019, 2:20 PM IST

دارالحکومت دہلی میں یہ سکول 18 برس سے صد فیصد نتائج حاصل کرتا آرہا ہے۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول

واضح رہے پرانی دہلی میں مسلم بچوں کے لیے انگلش میڈیم سکول کے طور پر یہ واحد ایسا سکول ہے جس کے نتائج مسلسل بہتر ہوئے ہیں۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول

ہر برس کی طرح اس بار بھی صد فیصد نتائج حاصل کرنے والی طالبہ اور سکول ٹیچرز بہت خوش ہیں، اس برس سکول میں ٹاپ کرنے والی حانیہ جمیل نے 94 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول

خیال رہے کہ حانیہ نے ہوم سائنس اور جغرافیہ میں صد فیصد نمبر حاصل کیے ہیں، جبکہ دوسرا مقام حاصل کرنے والی نیتانیہ جاوید نے 94 فیصد نمبر حاصل کرکے اپنے سکول کا نام روشن کیا، انہوں نے انگلش بایولوجی اور فزکس میں 95 نمبر حاصل کیے ہیں، وہیں ثوبیہ نسیم نے 96 نمبر اکنامکس میں 96 نمبر حاصل کیے، جبکہ اقرا شمیم نے اکنامکس میں 98 نمبر حاصل کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details