اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جموں و کشمیر بینک کے سربراہ برطرف

جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ نے ریاست کے سب سے بڑے بینک، جموں و کشمیر بینک لمیٹڈ کے چئیرمین پرویز احمد کو برطرف کیا ہے۔

By

Published : Jun 8, 2019, 1:32 PM IST

http://10.10.50.70:6060///finalout1/urdu-nle/finalout/08-June-2019/3504202_hhh.JPG

ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق آر کے چھبر کو احمد کی جگہ بینک کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر بینک ، جموں و کمشیر کی اولین لسٹڈ کمپنی ہے جس کے اکیاون فیصد حصص ، ریاستی حکومت کی ملکیت ہیں۔

جموں و کشمیر بینک کے سربراہ برطرف

پرویز احمد کی معیاد ملازمت اکتوبر میں مکل ہونے والی تھی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے بینک کی کارگزاری سے متعلق تفویض شدہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پرویز احمد کو بینک کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے جس کی رو سے وہ بورڈ کے چیئرمین اور میجنگ ڈائرکٹر نہیں رہیں گے۔

جموں و کشمیر بینک کے سربراہ برطرف
حکمنامے کے مطابق آر کے چھبر کو پرویز احمد کی جگہ بورڈ کا قائمقام چیئرمین و مینیجنگ ڈائرکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

چھبر اسوقت بینک کے دو چیف ایگزیکٹیو آفیسرز میں سے ایک ہیں۔

ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے چند ماہ قبل بینک میں ہوئی تقرریوں میں دھاندلیوں کا انکشاف کیا تھا حالانکہ بعد میں انہوں نے اپنے بیان کی تصحیح کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details