اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'سریع الحرکت ٹیم پانچ منٹ میں جواب دے گی' - حرکت

الیکشن کمیشن کی سریع الحرکت ٹیم (کیو آ ر ٹی )گڑبڑی کی اطلاع ملنے کے پانچ منٹ کے اندر حرکت میں آئےگی۔

کویک رسپانس ٹیم پانچ منٹوں میں جواب دے گی

By

Published : May 18, 2019, 2:38 PM IST

اسپیشل پولیس آبزرور ویویک دوبے نے کہاکہ عام انتخابات کے ساتویں اور آخری مر حلے کی پولنگ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔
مغربی بنگال کے تمام نو پارلیمانی حلقوں میں مرکزی فورسز کی676 کمپنیوں کے ساتھ مغربی بنگال کی پولیس کی موجودگی میں انتخابات پرُامن کرائے جائیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ سریع الحرکت ٹیم کی موجودگی سے مرکزی فورسز اور مغربی بنگال کاکام کچھ حد تک آسان ہو سکتا ہے۔
سریع الحرکت ٹیم گڑبڑی کی اطلاع موصول ہونے کے پانچ منٹوں کے اندر حرکت میں آجائے گی۔سریع الحرکت ٹیم پانچ سے چھ منٹوں کے اندرگڑی بڑی والے علاقے میں پہنچے گی۔
اسپیشل آ بزرور نے کہاکہ پہلے 444 سریع الحرکت ٹیم کوتعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر آٹھ اسمبلی میں ضمنی انتخابات کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details