کامران نے کہاکہ جن کھلاڑیوں نے گھریلو کرکٹ میں اچھا مظاہرہ کیا ہے ان کو بھی ٹیم کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس لیے سلیکشن سے متعلق سلیکٹرز اور کوچ سے سوال لازمی ہے۔
کامران نے کہا کہ فواد عالم، وہاب ریاض اور محمد عرفان گھریلو کرکٹ میں بہترین مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ان کو عالمی کپ کے لیے نظر انداز کیا گیا۔
کامران کے مطابق ان کھلاڑیوں کی کارکردگی سلیکٹرز کو نظر نہیں آئی۔اسلیے پی سی بی کو چاہئے کہ وہ سلیکٹرز اور کوچ سے سوال کرے کہ ان کھلاڑیوں کو ٹیم میں جگہ کیوں نہیں ملی۔
کامران اکمل نے اپنے بھائیوں عمر اکمل اور عدنان اکمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان دو نوں کے ساتھ بھی ناانصافی ہوئی ہے۔
حالانکہ انہوں نے ٹیم کی صلاحیت کی تعریف کی۔کامران نے کہا کہ پاکستانی ٹیم عالمی کپ میں ٹاپ تین میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔