ساتویں مرحلے میں سات ریاستوں کی 59 پارلیمانی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالےگیے، لیکن پنجاب کے فیروزپور پارلیمانی حلقے میں اتوار کے روز ہوئے انتخاب میں چار بوتھوں پر پولنگ نہیں ہوئی۔
ریاست پنجاب کے فیروزپور شہر کے ایک سکول میں پولنگ بوتھ نمبر 61،62،63 اور 64 پر کوئی ووٹرز نہیں آئے۔
پنجاب کے چیف الیکٹرول آفیسر ایس کروڑا راجو نے اتوار کی شام میں کہا،'رپورٹ کے مطابق چار بوتھ پر پولنگ نہیں ہوئی ہے'، جبکہ یہاں 4500 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں'۔
انہوں نے کہا اس معاملے میں انہوں نے تحقیقات کی اور پایا کہ اس جگہ سے فوج کی یونٹ کو منتقل کر دیا گیا تھا، اس لیے یہاں کوئی ووٹ نہیں ہوا۔
راجو نے مزید کہا 283 بیلٹ یونٹز، 223 کنٹرول یونٹس اور 509 وی وی پیٹ پنجاب میں کئی جگہوں پر تبدیل کیے گیے ہیں۔