امریندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ سے متاثرہ مریضوں کی جان بچانے کے لئے آکسیجن لے جانے کے لئے ضروری ٹینکر دستیاب نہیں ہیں۔
وزیراعلی نے کل کووڈ جائزہ میٹنگ میں کہا کہ ریاست کو فوری طور پر مزید ٹینکروں کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت ریاست کے پاس صرف پندرہ ٹینکرز ہی دستیاب ہیں اور آج دو مزید آنے کی امید ہے۔ یہ تعداد حالات سے نمٹنے کے لئے بہت کم ہے۔