اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بورویل میں گرنے والا دو سالہ بچہ ہلاک

ریاست پنجاب کے سنگھرور علاقے میں بورویل میں گرنے والے دو سالہ لڑکے فتح ویر سنگھ کو تقریباً 109 گھنٹے تک طویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن اسے بچایا نہیں جاسکا۔

By

Published : Jun 11, 2019, 10:07 AM IST

Updated : Jun 11, 2019, 10:27 AM IST

تقریبا 109 گھنٹے کے بعد بچے کو بچا لیا گیا

بچے کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ 6 جون کو فتح ویر سنگھ اپنے گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے بورویل میں گر گیا تھا۔ این ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے بچے کو بچانے کے لیے بورویل کے پاس ایک گڑھا کھودا تھا اور اس کے ذریعہ نکالنے کی کوشش کی۔

اس سے قبل، این ڈی آر ڈی ایف کی ٹیم نے رسی کی مدد سے بچے کو نکالنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام رہی تقریباً 109 گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد بھی اسے بچایا نہیں جاسکا۔

Last Updated : Jun 11, 2019, 10:27 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details