اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولس نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں ضبط کیں - گاڑیاں ضبط

بریلی میں پولس نے گاڑیوں کی پرمیشن کے باوجود 'پرگتیشیل سماجوادی پارٹی' کی لوک سبھا امیدوار ثمن طاہر کے قافلے میں شامل ایک درجن سے زیادہ گاڑیوں کو ضبط کرلیا۔

پولس نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں ضبط کیں

By

Published : Apr 17, 2019, 8:30 AM IST

ثمن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس گاڑیوں کے اجازت نامے تھے اسکے باوجود پولس نے ایک طرفہ کارروائی کی ہے، ثمن نے اس پورے معاملے کی شکایت الیکشن کمیشن میں درج کرانے کی بات کہی ہے۔

پولس نے ایک درجن سے زائد گاڑیاں ضبط کیں

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی (پی ایس پی) کی امیدوار ثمن طاہر کے قافلے میں شامل تقریباً ایک درجن گاڑیوں کو میرگنج علاقے میں سیز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ثمن طاہراپنا روڈ شو مکمل کرکے واپس لوٹ رہی تھیں، ثمن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گاڑیوں کی پرمیشن کے باوجود پولس نے نظرانداز کیا اور ان کی کسی بھی دلیل کو نہیں سُنا۔

ثمن نے الزام لگایا ہے کہ ان کے خلاف یہ کارروائی بی جے پی عہدیداران کے اشارے پر کی گئی، جبکہ عوام کے درمیان پی ایس پی کی بڑھتی مقبولیت کسی نام نہاد سیکولر سیاسی جماعت کو راس نہیں آرہی ہے، لہٰذا دیگر پارٹیاں بھی انتخابی ماحول میں پی ایس پی سے ڈری ہوئی ہیں، کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر مسلم ووٹرز میں گراف بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر سیاسی پارٹیاں جب کسی طرح مسلم ووٹرز کو نہیں روک پارہی ہیں، تو امیدوار کو طرح طرح کی مشکلات پیش کرکے پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولس بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ان کی درجن بھر گاڑیوں کو ضبط کرکے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کو بے معنی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details