تاہم آج نرموہی اکھاڑہ نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کرکے مودی حکومت کے اس درخواست کی مخالفت کی۔ اکھاڑے نے کہا کہ حکومت نے متنازع ڈھانچہ کے اطراف واقع اراضی کو اپنے قبضے لیا تھا جس کے سبب کئی مندروں کو منہدم کیا گیا۔
ایودھیا میں اراضی کی واپسی: نرموہی اکھاڑہ کی مخالفت - نرموہی اکھاڑہ
رواں برس جنوری میں مودی حکومت نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ اسے ایودھیا میں متنازع ڈھانچہ کے اطراف محصلہ 'غیر متنازع' فاضل اراضی ایک ہندو ٹرسٹ اور دیگر حقیقی مالکین کو واپس کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایودھیا میں اراضی کی واپسی
نرموہی اکھاڑہ نے سپریم کورٹ سے کہا کہ وہ خود اس معاملے کا تصفیہ کرے۔