اس موقع پر مدھیہ پردیش علماء بورڈ کے صدر قاضی سید انس علی نے کہا کہ' جس طرح سے جھارکھنڈ میں تبریز پر چوری کا چھوٹا الزام لگا کر اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور پھر پولیس کی لاپرواہی سے اس کی موت ہوگئی ہم بھارت میں بڑھتے ہجومی تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں' -
انہوں نے کہا کہ ہجومی تشدد کے ذریعے ملک میں نفرت کا زہر گھولا جا رہا ہے ۔جو ہندو اور مسلمانوں کے بیچ دوری پیدا کر رہا ہے۔