مظاہرین ’ای وی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ کے نعرے لگارہے تھے۔مظاہرین اپنے ہاتھوں میں تختیاں لیے ای وی ایم ہٹاؤ دیش بچاؤ کے نعرے لگارہے تھے۔
مظاہرین ای وی ایم، مودی، پرانت واد، ذاتی واد اور دھرم واد سے آزادی دلانے کے نعرے لگارہے تھے۔بعد ازاں ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے کارکنان نے تحصیلدار اور پرانت آفیسرکو میمورنڈم پیش کیا۔ اکتوبر میں مہاراشٹر اسمبلی کاالیکشن بیلیٹ پیپر کے ذریعہ کرائے جایا،تاکہ عوام کا اعتماد جمہوریت پر قائم رہے۔
ای وی ایم کے خلاف کے احتجاج واضح رہے کہ ای وی ایم کااستعمال گزشتہ کچھ برسوں سے متنازع ہوکر رہ گیا ہے۔اس معاملے میں کئی بار تشویش ظاہر کی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن نے اس تعلق سے کوئی وضاحت کرنے کے بجائے ای وی ایم کا دفاع کیا ہے۔ جس سے ناراض ہوکر سب سے پہلے سماجی تنظیموں نے ای وی ایم کے خلاف آواز بلند کرکے مطالبہ کیا کہ اگر جمہوریت کو بچانا ہے تو پھر ای وی ایم کو ہٹانا ہوگا۔
سماجی تنظیموں کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں سب سے پہلے ای وی ایم کے خلاف ونچت بہوجن اگھاڑی نے مہم چھیڑدی ہے۔جس کے تحت گزشتہ روز ونچت بہوجن اگھاڑی اور ایم آئی ایم کے سینکڑوں رہنماؤں و کارکنان سڑک پر اُتر کر زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایم آئی ایم کے مقامی صدر شاداب عثمانی سمیت پارٹی کے کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔