اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نوئیڈا: بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج

نوئیڈا میں متحدہ کسان مورچہ کی جانب سے دی گئی کال کے بعد بھارتیہ کسان سنگھٹن کے قومی صدر راجندر یادو دیگر کسانوں کے ہمراہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہیش شرما اور رکن اسمبلی پنکج سنگھ کے سامنے احتجاج درج کرانے کے مقصد سے جارہے تھے کہ پولیس نے انہیں روک لیا۔

بی جے پی حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف احتجاج
بی جے پی حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 5, 2021, 8:19 PM IST

ڈاکٹر مہیش شرما اور پنکج سنگھ کے سامنے احتجاج درج کرانے جارہے راجندر یادو اور دیگر کسانوں کو پولیس نے نظربند کردیا جس کے بعد بھارتیہ کسان سنگھٹن کے قومی صدر نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کسانوں اور عوام کے خلاف مسلسل آمرانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں اور عام لوگوں نے ووٹ دے کر بی جے پی کو حکومت سونپی تھی لیکن اب حکومت، عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیکر جنہیں پارلیمنٹ اور اسمبلی بھیجا تھا وہ نمائندے آج اپنے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔ انہںی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔

راجندر یادو نے کہا کہ ووٹ لینے کے بعد عوامی نمائندے اپنا فرض بھول جاتے ہیں۔ پہلے وہ ووٹ کے لیے عوام کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہیں اور جب وہ جیت جاتے ہیں تو آمرانہ رویہ اختیار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال سے ملک کے کسان تینوں زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت کو کوئی فکر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details