گزشتہ روز پرینکا واڈرا نے ٹویٹ کیا کہ' کچھ رشتے دل کے ہوتےہیں، آج بھائی ( راہل گاندھی) کی نامزدگی کے لئے پورا خاندان موجود تھا۔میرے والد کے لئے یہ کرم بھومی تھی ،یہ ہمارے لئے پاکیزہ مقام ہے۔
کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی نامزدگی کے دوران پارلیمانی حلقہ امیٹھی میں پورا دن اپنے خاندان کے ساتھ موجود تھیں۔