اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یوگی حکومت جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس: پرینکا - اترپردیش

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ' یوگی حکومت ریاست میں جرائم روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

پرینکا گاندھی واڈرا

By

Published : Jun 29, 2019, 3:30 PM IST

پرینکا واڈرا نے آج کو ٹویٹ کر کے کہا کہ پورے اترپردیش میں جرائم پیشہ افراد کھلے عام من مانی کرتے گھوم رہے ہیں، ایک کے بعد ایک جرائم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں مگر یو پی میں بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

ٹویٹ

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت ان کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ 'کیا اترپردیش حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے سامنے خود سپردگی کر دی ہے'؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details