اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جب دارالحکومت ہی محفوظ نہیں ہے تو۔۔۔۔ - undefined

دہلی میں صحافیوں پر مسلسل ہونے والے حملوں پر بی جے پی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے رہنما گوپال رائے نے کہا کہ 'جب بھارت کی دار الحکومت دہلی میں صحافیوں پر حملے جاری ہیں تو پھر عوام کس طرح اپنے آپ کو محفوظ سمجھ سکتی ہے'۔

'لاء اینڈ آرڈر کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے'

By

Published : Jun 10, 2019, 5:56 PM IST

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما گوپال رائے نے صحافیوں پر ہونے والے تشدد پر برہمی کا اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب بھارت کا دارالحکومت ہی محفوظ نہیں ہے تو اور دیگر علاقوں میں مقیم لوگ کیسے اپنے آپ کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں۔

'لاء اینڈ آرڈر کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے'

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی آواز بن کر لوگوں کو انصاف دلانے کیلئے کام کرنے والے صحافیوں پر ہی گولیوں کی بوچھار کی جائے گی تو عوام کسی قدر بھی محفوظ محسوس نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے دار الحکومت میں لاء اینڈ آرڈر کو صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے تاکہ عوام کے درمیان کسی قسم کا ڈر نہیں ہو۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details