اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

' بنگال میں صدر راج نافذ ہونا طے ہے' - بنگال کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگھیہ نے ممتاحکومت پر تنقید کرتے یوئے کہاکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ریاست میں صدر راج نافذ ہونا طے بے.

 ' بنگال میں صدر راج نافذ ہونا طے ہے'
' بنگال میں صدر راج نافذ ہونا طے ہے'

By

Published : Nov 1, 2020, 9:33 PM IST

مغربی بنگال کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما کیلاش وجے ورگھیہ نے کہا کہ ممتا بنرجی کی جماعت ریاست کو صدر راج کی جانب لے جا رہی ہے.

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے. ترنمول کانگریس نے جو صورتحال پیدا کی ہے اس سے ریاست میں صدر راج نافذ ہونا طے ہے

بی جے پی رہنما کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال ملک کی واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ سیاسی جھڑپیں ہوتی ہیں.

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی سی پی آئی ایم اور کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران بی جے پی کے دس حامیوں کو قتل کیا گیا ہے. اس سے بڑی تکلیف کی بات اور کیا ہو سکتی ہے.

بی جے پی کے رہنما کا کہنا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر داخلہ کو ریاست سے متعلق جو رپورٹ دی ہے وہ تشوش کا باعث ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہت خراب ہے. اس پر بات ہونی چاہئے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر داخلہ سے دہلی میں ملاقات کے دوران ریاست کی صورتحال سے متعلق رپورٹ سونپی تھی.

ABOUT THE AUTHOR

...view details