پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے آج کانسٹیٹیوشن کلب میں صحافیوں کے ساتھ ڈائیلاگ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں حالات حاضرہ پرروشنی ڈالی گئی۔
ایس ڈی پی آئی کے قومی سیکرٹری تسلیم رحمانی نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے صرف ایمرجنسی کے نام کا استعمال نہیں کیا ہے، جبکہ سارے کام اور حالات بالکل ویسے ہی ہیں جیسا کہ ایمر جنسی میں ہوا کرتا ہے۔
موجودہ حکومت صرف اپنی من مرضی چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بغیر نام لیےکرفیو نافذ کر دیا گیا اور سینسر شپ لگائی گئی۔
ان تما م حالات کے مد نظر یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ملک میں فاشزم اپنے شباب پر ہے، پارلیمنٹ میں کچھ بھی بتائے بغیراپنی من مرضی سے کیا جا رہا ہے، لیکن نام کےاستعمال سے حکومت کو گریز ہے۔
موجودہ حکومت نے نام کا استعمال نہیں کیا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ عوام کو ایمرجنسی ناپسند ہے لیکن حالات ایمرجنسی سے کم نہیں ہیں۔