اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گرفتار شدہ صحافی کی بیوی سپریم کورٹ سے رجوع - undefined

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصروں کے سلسلے میں گرفتار شدہ پرشانت کنوجیا کی بیوی جگیشا اروڑا نے اپنے شوہر کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے، جس پر 11 جون کو سماعت ہوگی۔

گرفتار شدہ صحافی کی بیوی سپریم کورٹ سے رجوع

By

Published : Jun 10, 2019, 11:05 PM IST

عرضی گزار کی جانب سے وکیل نتیا رام کرشن نے جسٹس اندرا بینرجی اور جسٹس اجے رستوگی کی تعطیلی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا ہےاورعدالت سے فوری طورپر سماعت کی اپیل کی ہے۔عدالت عرضی پر سماعت کو تیار ہوگئی اور اس کے لئے کل کی تاریخ مقرر کی ہے۔

محترمہ اروڑا نے اپیل دائر کرکے اپنے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ اپنے تعلقات ہونے کا دعوی کرنے والی ایک خاتون کے بارے میں شائع اخبار کو مذاحیہ تبصرے کے ساتھ ٹیویٹر پر جمعرات کو شیئر کرنے کے الزام میں پرشانت قنوجیا کو اترپردیش پولیس نے ہفتے کو دہلی کے مغربی ونود نگر میں واقع ان کےگھر سے گرفتار کرلیا تھا۔

اترپردیش پولیس نے معاملے کا از خود نوٹس لیتے وہئے لکھنؤ کے حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے،جس میں کہاگیا ہے کہ پرشانت قنوجیا نے ٹویٹر کے ذریعہ قابل اعتراض پوسٹ کرکے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

عرضی گزار نے اپنے شوہر کی گرفتاری کو غیر قانونی اور یک طرفہ قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

aneesa

ABOUT THE AUTHOR

...view details