اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کمہار آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم

موسم گرما کے ساتھ ہی مٹی کے برتنوں اور مٹکوں کی مانگ میں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔آج بھی کئی لوگ فریج کا ٹھنڈا پانی استعمال نہ کرتے ہوئے مٹی کے مٹکوں کے پانی پینا پسند کرتے ہیں۔

کمہار آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم، متعلقہ تصویر

By

Published : May 15, 2019, 2:42 PM IST

ماہ رمضان میں مٹی کے چھوٹے برتن اکثر مساجد میں افطاری کے لیے لے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ کالی مٹی کا پانی کا مٹکا اور مٹی کا چولھا اور مٹی کے برتن آج بھی کئی گھروں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

کمہار آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم، متعلقہ ویڈیو
مٹی کو اپنی محنت اور کاریگری سے ایک شکل دینے والے کمہار آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔مٹی کے برتن بنانے والا نوجوان سری کانت نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ باپ دادا سے ہم لوگ یہ کام کرتے آرہے ہیں اور پچھلے چالیس برسوں سے ہم اسی جگہ پر مٹی کے مٹکے اور برتن بناتے ہیں مگر ہمارے لئے آج بھی حکومت کی جانب سے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی ہے۔سری کانت نے کہا کہ سڑک کے کنارے پر ہم اپنا کاروبار کرتے ہیں، جس کی وجہ سے محکمہ پولیس ٹریفک جام ہونے کی بات کہہ کر ہم کو پریشان کرتی ہے اور محکمہ بلدیہ کی نظر بھی ہم پر رہتی ہے۔اس لیے ہم ای ٹی وی بھارت کے ذریعے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں مٹی کے برتن بنانے اور فروخت کرنے کے لیے ہماری برادری کو جگہ دی جائے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details