اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بارش کا موسم آتے ہی ممبئی کی عوام فکرمند

بارش کا موسم آتے ہی ایک بار پھر برہن میونسپل کارپورشین کو لے کر ممبئی کی عوام فکرمند ہوگئی ہے کیونکہ بارش کے موسم میں بی ایم سی لاپرواہیوں کا شکار ہوجاتی ہے اور اب یہ عام بات ہوگئی ہے ۔

By

Published : Jun 7, 2019, 8:44 PM IST

ممبئی کی عوام فکرمند

ان سب وجوہات میں سب سے زیادہ شہر کی عوام کو جن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان میں سے ایک ہے زیر زمین نکاسی کی نالیوں کے لیے جگہ جگہ بنائے گیے ڈھکن نما سوراخ ہیں ۔ ان سراخوں کے ڈھکن اکثر بارش کے دنوں میں سڑکوں پر پانی بھرنے کے باعث کھول دیے جاتے ہیں روز مرہ کی طرح لوگ جب یہاں سے گزرتے ہیں تو پانی جمع ہونے کے سبب وہ اس بات سے نا آشنا ہوتے ہیں کہ وہ زیر زمین گٹر میں گر کر کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ممبئی کی عوام فکرمند

ای ٹی وی بھارت کو ایسے دستاویز ملے ہیں جس میں اس بات خلاصہ ہوا ہے کہ گزشتہ ایک برس میں اس طرح کے 693 حادثات رونما ہوئے ہیں اور 328 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے جن میں 91 خواتین بھی شامل ہیں۔

جبکہ اس طرح کے حادثہ میں 122 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ممبئی کے کئ زیریں علاقے جن میں پریل ، لال باغ ، بائیکلہ، ساین کرلا ان علاقوں میں پہلے سے ہی پانی جمع رہتا جاتا ہے جس کی وجہ سے ڈرینیج کے ڈھکن کھول دیے جاتے ہیں جو کہ اکثر پیدل چلنے والوں کے لیے موت کا باعث بن جاتا ہے۔

حالانکہ اس دوران بی ایم سی کے ملازموں کو ایسے راستوں پر تعینات کیا جاتا ہے اور کئی جگہوں پر اس طرح کے خطرے سے لوگوں کو آگاہ بھی کیا جاتا ہے۔

لیکن زیادہ تر جگہوں پر اس طرح کی ہدایتیں نہیں ہوتیں جس کا خمیازہ عوام کو کسی بڑے نقصان کی شکل میں بھگتنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details