اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ڈاک خانے میں سہولیات کا فقدان - jammu and kashmir

رامبن میں واقع ڈاکہ خانہ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کی عوام کو مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے۔

ڈاک خانے میں سہولیات کا فقدان

By

Published : Jun 1, 2019, 1:08 PM IST

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں صارفین کا یہ الزام ہے کہ ڈاک خانے میں افسروں اور اہلکاروں کی بدنظمی سے عوام کو اور خاص کر طلبہ اور وکلا کو زبردست مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے کے ملازم اکثر کپمیوٹر کی خرابی اور تو کبھی رسیدی ٹکٹ، لفافہ نہ ہونے کا بہانہ بناکر صارفوں کو واپس کردیتے ہں۔

وکلا حضرات کا کہنا ہے ڈاک خانے میں سہولیات کا فقدان ہے جس کی طرف ضلع انتظامیہ کو فوری توجہ دینی چاہیے۔

ڈاک خانے میں سہولیات کا فقدان

وکلا کا کہنا ہے کہ سہولیات نہ ہونے سے کام بھی متاثر ہوتا ہے اور وقت پر رجسٹری بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا لوگوں نے اس سلسلے میں کئی بار انتظامیہ سے درخواست کی، اس باوجود کوئی حل نہیں ہوا، جبکہ ان لوگوں نے ڈاک ماسٹر جموں سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی نے برانچ ڈاک ماسٹر جہرجیت سنگھ سے دریافت کیا تو انہوں نے ہر کمی کی تصدیق کو دور کرنے یقین دہانی کروائی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details