اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لکھنؤ کے پولنگ مراکز پر زبردست بھیڑ

عام انتخاب 2019 کے پانچویں مرحلے کے لیے اترپردیش کی 14 پارلیمانی نشستوں پر آج سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ جاری ہے۔

لکھنؤ کے پولنگ مراکز پر زبردست بھیڑ، متعلقہ تصویر

By

Published : May 6, 2019, 8:37 AM IST

لکھنؤ میں ایس کے ڈی اکادمی کو ماڈل پولنگ اسٹیشن بنایا گیاہے ، جہاں یو پی کے چیف الیکٹورل آفیسر ایل وینکٹیشور لو نے ووٹ ڈالا۔

لکھنؤ کے پولنگ مراکز پر زبردست بھیڑ، متعلقہ ویڈیو

یاد رہے کہ لکھنؤ پارلیمانی حلقے میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی ۔

ماڈل پولنگ اسٹیشن گومتی نگر میں صبح 6 بجے کے بعد سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پہلی مرتبہ ووٹنگ کے لیے آئی ایک خاتون نے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ انہوں نے اپنے ووٹنگ کے حقوق کا استعمال پہلے کیوں نہیں کیا؟

انہوں نے بتایا کہ وہ صرف ووٹنگ کے لیے دوسرے شہر سے لکھنؤ آئیں ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ سبھی نوجوانوں کو اپنے ووٹنگ کے حقوق کو یقینی بنانا چاہیے، تاکہ ملک کو بہتر حکومت مل سکے۔

ماڈل پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کے لئے سلفی پوائنٹ بھی بنایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details