ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں سوات ٹیم اور تھانہ نوبستہ پولیس نے مشترکہ مہم چلاکر قومی شاہراہ پر غیر قانونی طور پر لے جا رہے شراب سے بھرے ہوئے ٹرک کو حراست میں لے لیا ہے۔
کانپور میں لاکھوں کی شراب ضبط خیال رہے کہ ٹرک میں چاروں طرف انڈا بھرا تھا، جس کے بیچ میں شراب کو چھپا کر اسمگلنگ کے لیے لے جایا جارہا تھا، شراب کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ حراست میں لیا گیا ٹرک ہریانہ سے لکھنؤ جارہا تھا، جسے نوبستہ شاہراہ پر چیکنگ کے دوران پکڑ لیا گیا، جس میں شراب کی پیٹیاں ملیں۔
کسی کو شبہ نہ ہو اس لیے شراب کو ڈاک خانے والی گاڑی سے لے جایا جارہا تھا۔
اتنا ہی نہیں پولیس کو مغالطے میں رکھنے کے لیے بِل اور دستاویزات انڈے کے بنوا رکھے تھے۔
یاد رہے کہ پولیس نے 543 پیٹياں اور ان کے اندر 4817 بوتل برآمد کی ہیں، پکڑے گئے ٹرک ڈرائیور سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ اس کا نام امتیاز ہے اور وہ دہرادون کا رہنے والا ہے۔
تحقیقیات میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کے آگے ایک اور گاڑی سونو خان کی تھی جو آگے آگے چل کرکے لوکیشن دیتی جارہی تھی، پولیس اس گاڑی اور اس کے مالک کی تلاش میں مصروف ہے۔