پولیس نے بتایاکہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر حاجی نگر کے نیلسن روڈ میں واقع ایک مکان میں چھاپہ ماری کی اور نصف درجن بم برآمد کیے۔ پولیس نے اس کیس میں شیخ اکبر نام کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
نصف درجن بم برآمد، ایک گرفتار - پولیس
شمالی 24 پر گنہ کے حاجی نگر میں پولیس نے چھاپہ ماری مہم کے دوران نصف درجن بم آمد کیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
نصف درجن بم برآمد، ایک گرفتار
پولیس نے مزیدکہاکہ شیخ اکبر کے مکان سے بم برآمد ہوئے ہیں۔ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس کیس میں مزید گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 جون کو بھاٹ پاڑہ علاقے میں پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران 60 سے زائد بم بر آمد کیے گئے تھے ۔ مختلف سے مقامات سے 15 لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی تھی۔