پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ 'الحسم شدت پسند گروپ کے رکن اپنی سرگرمیوں کی سازش رچنے کے لیے كلابيہ میں ایک عمارت کو اپنے ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے'۔
واضح رہے کہ مصر کی وزارت داخلہ نے اس کی اطلاع دی ہے۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولس نے ان کے ٹھکانے پر چھاپہ ماری کی، جبکہ فائرنگ کے دوران چھ جنگجوؤں کو مار گرایا گیا، ان کے ٹھكانے سے بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے۔