اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولیس نے لڑکی کو گھر پہنچانے کے لیے مدد طلب کی - جموں کشمیر کی خبریں

پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنا نام کلثوم دختر غلام محمد ریشی ساکن اومپورہ بڈگام کے طور پر ظاہر کیا ہے تاہم وہ اچھے سے بات نہیں کرپاتی ہے۔

پولیس نے لڑکی کو گھر پہنچانے لوگوں سے مدد طلب کی
پولیس نے لڑکی کو گھر پہنچانے لوگوں سے مدد طلب کی

By

Published : May 18, 2021, 11:25 AM IST

Updated : May 18, 2021, 12:07 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام سوناواری علاقے میں ایک لڑکی جو مناسب طریقے سے بول نہیں پاتی ہے کو اس کے گھر پہنچانے میں پولیس نے عوام کی مدد چاہی ہے۔

پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوگام سوناواری میں انہیں ایک لڑکی ملی ہے جو اچھے سے بات نہیں کرپاتی ہے اس کو اس کے گھر پہنچانے میں پولیس نے عوام کی مدد مانگی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی اپنا نام کلثوم دختر غلام محمد ریشی ساکنہ اومپورہ بڈگام کے طور پر ظاہر کیا ہے تاہم وہ اچھے سے بات نہیں کرپاتی ہے۔

بتادیں کہ مذکورہ لڑکی اس وقت پولیس پوسٹ نوگام سوناواری میں ہیں اور پولیس نے اس معاملے میں لوگوں سے گزارش کی ہے کہ اگر کوئی اس لڑکی کو پہنچانتا ہے تو وہ پولیس کے دیے گئے نمبرات پہ رابطہ کریں تاکہ اس لڑکی کو اپنے گھر والوں کے سپرد کیا جاسکے۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ " لڑکی اس وقت پولیس چوکی نوگام میں ہیں۔ اگر مذکورہ خاتون کے بارے میں کسی فرد کو کسی قسم کی معلومات ہو تو براہ کرم انچارج پولیس چوکی نوگام سے اس نمبر 9596767457 پر رابطہ کریں۔

Last Updated : May 18, 2021, 12:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details