وزیر اعظم نرندر مودی نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں 2014 سے ایک بھی بم دھماکے کی آواز سنائی نہیں دی ۔
گذشتہ روز ماو نواز باغیوں کے بم دھماکے میں 16 پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہو ئے تھے۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر شدید نکتہ چینی کی۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا' وزیر اعظم نے کہا کہ 2014 سے بھارت میں ایک بھی بم دھماکے کی آوازیں سنائی نہیں دی۔
پلوامہ حلمے، پٹھان کوٹ، اوڑی اور گڑھ چرولی اور باقی 942 بڑے دھماکے ہوئےہیں، ان دھماکوں کی آوازوں کو وزیر اعظم کو اپنے کان کھول کے سننا چاہیے۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے بھی مودی کے اس بیان پر سخت نکتی چینی کی۔
انہوں نے بم دھماکوں کی فہرست پوسٹ کی اور ٹوئٹ میں سوال کیا' کیا یہ میموری کی کمی ہے یا ان کی عادت ہے۔'