اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مودی کی جیٹلی سے ملاقات - oath ceremony

وزیراعظم نریندر مودی نے بیمار چل رہے رخصت پذیر وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے آج رات ملاقات کرکے ان کی عیادت کی۔

مودی کی جیٹلی سے ملاقات

By

Published : May 30, 2019, 12:24 AM IST

جیٹلی نے آج ہی وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر اپنی خراب صحت کے سبب انہیں نئی کابینہ میں شامل نہیں کرنے کی درخواست کی تھی۔

مودی ان سے ملاقات کرنے کے لیے جیٹلی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں معلوم کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارون جیٹلی سے کابینہ میں شامل نہیں ہونے کے اپنے فیصلے پر غور کرنے کے لیے کہا۔

مودی جمعرات کو شام سات بجے راشٹرپتی بھون میں مسلسل دوسری مرتبہ وزیراعظم کے طورپر حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ کچھ دیگر وزرا بھی حلف لیں گے۔

جیٹلی گزشتہ کچھ وقت سے بیمار چل رہے ہیں اورانہوں نے گزشتہ فروری میں پچھلی حکومت کا عبوری بجٹ بھی پیش نہیں کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details