مودی نے اپنی پریشانی بتا دی - تنخواہ
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ایک خاص ملاقات میں ان سے پوچھا کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے اپنی ماں کو کچھ دیتے ہیں؟
اس انٹر ویو میں اکشے کمار نے نریندر مودی سے ان کی سیاسی اور ذاتی زندگی سےمتعلق کئی سوالات کیے ۔
اکشے کمار نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا آپ اقوام متحدہ میں نروس تھے؟
اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا،'میری پریشانی حد سے زیادہ خود اعتمادی ہے۔ جب میں امریکہ پہنچا تو سشما جی پہلے سے موجود تھیں۔ میری عادت ہے کہ پہلے ہی میٹنگ کر لیتا ہوں۔سشما سوراج نے ہم سے پوچھا کہ آپ کی تیاری کیسی ہے۔ اس پر ہماری بحث ہوتی رہی۔ پھر میں نے بتا دیا کہ مجھے کیا بولنا ہے۔ تقریر تیار ہو گئی۔ لیکن مجھے تحریر دیکھ کر بولنا کبھی نہیں آتا اور وہ تقریر میں نے پڑھ کر دیا تھا۔۔
ان سے جب یہ سوال کیا کہ کیا وہ اپنی تنخواہ میں سے اپنی ماں کو کچھ دیتے ہیں؟ انہوں نے کہا ماں مجھے ہمیشہ پیسہ دیتی ہے۔ مجھے ہمیشہ سوا روپے تھماتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا: حکومت میرے میرے اہل خانہ کا خرچ برداشت نہیں کرتی ، میرے اہل خانہ حکومت سے کچھ بھی نہیں لیتے ہیں۔ میری زندگی ہی ایسی بن گئی ہے کہ ملک کو ہی اپنا پریوار بنا لیا ہے۔۔
اکشے نے ان سے پوچھا،ممتا دیدی بھیجتی ہیں کرتے۔
اس پر انہوں نے کہا،'اپوزیشن پارٹیوں میں کئی اچھے دوست ہیں،ساتھ میں کئی دفعہ کھانا بھی کھاتے ہیں۔بہت پہلے کسی کام سے پارلیمنٹ گیاتھا۔ میں غلام نبی آزاد کے ساتھ گپے لڑا رہا تھا۔ میڈیا والوں نے سوال کیاکہ یہ دوستی کیسے ہوئی؟ ہم نے کہا کہ جو آپ لوگ باہر دیکھتے ہیں وہ نہیں ہے۔ ہم لوگ ایک فیملی کی طرح جیتے ہیں۔ممتا دیدی سال میں آج بھی میرے لیے ایک۔دو کرتے بھیجتی ہیں۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل اکشے کمار نے پیر کے روز ٹویٹ کر کہا تھا کہ وہ کچھ نیا کرنے جا رہے ہیں۔ جو اس قبل میں نے نہیں کیا۔
اکشے کمار کے اس ٹویت کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہونے لگی تھی کہ وہ شاید بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی انہوں نے ایک ٹویٹ کر صاف کر دیا کہ وہ انتخاب نہیں لڑیں گے۔