لوک سبھا کے رہنما کے طور پر وزیر اعظم نریندر مودی آج پہلے اجلاس میں حلف لیں گے۔ان کے بعد کونسل کے وزراء بھی حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ جب تک ایک رکن پارلیمان حلف نہیں لے لیتا تب تک وہ ایوان کے کسی بھی کاروبار میں شرکت نہیں کر سکتا ہیں۔

لوک سبھا کا افتتاحی اجلاس ارکان کی حلف برداری کے ساتھ آج شروع ہو جائے گا۔ ایوان کے لیے منتخب ہونے کے بعد، لوک سبھا سپیکر کے انتخابات سمیت کئی اور دوسرے کاروبار کے لیے ارکان حلف لیں گے۔
پارلیمنٹ کے شروع ہونے والے اجلاس میں نئی حکومت کے سامنے جہاں تین طلاق بل سمیت دس اہم آرڈیننس کو منظور کرانے کا بڑا چیلنج ہوگا، وہیں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو کسانوں، بے روزگاری، سکیولرزم، الیکٹرانک ووٹنگ مشین جیسے بہت سے دیگر مسائل پر گھیرنے کی کوشش کریں گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 2014 میں اعلیٰ عہدوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی اور سونیا گاندھی نے وزراء کی حلف برداری کے بعد حلف لیا تھا۔لیکن رواں برس اڈوانی نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ یو پی اے کے چیئر پرسن حلف کب لیں گے اس کا بھی فیصلہ آج لیا جائے گا۔