مودی نے دیو گوڑا کی تجاویز پر غور کرنے کا بھروسہ دلایا - تجاویز پر غور کرنے کا بھروسہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انہوں نے کورونا وائرس وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے دی گئی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Modi Gowda
نریندر مودی کا فون ان کو دیو گوڑا کی جانب سے کورونا وبا کے بارے میں لکھے گئے خط کے جواب میں آیا۔ دیو گوڑا نے خود ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے مجھے فون کیا اور مجھ سے چند منٹ تک بات چیت کی۔ انہوں نے میرا خط پڑھ کر مجھے یقین دلایا کہ وہ میری تجاویز پر غور کریں گے۔ میں ان کی تشویش اور فوری جواب کے لئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔'