اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مرکزی فلاحی اسکیموں پر دیدی اپنا اسٹیکر چسپاں کر دیتی ہیں: مودی - ملک کو مضبوط بنانے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی انھوں نے اپیل کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مغربی بنگال میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔

مرکزی فلاحی اسکیموں پر دیدی اپنا اسٹیکر چسپاں کر دیتی ہیں:نریندرمودی

By

Published : Apr 24, 2019, 10:52 PM IST

ایک بولپور اور دوسری ریلی ندیا ضلع کے رانا گھاٹ میں کی۔ جہاں انہوں نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیموں پر اپنا اسٹیکر چسپاں کر کے واہ واہی لوٹتی ہیں۔
اس سے قبل انھوں نے ممتا بنرجی کو اسپیڈ بریکر کہا تھا اور آج اسٹیکر دیدی بول کر ممتا بنرجی پر نکتہ چینی کیا۔
وزیراعظم نے عوام سے مخاطب ہوکر کہا آپ کا ووٹ چوکیدار کو مزید طاقتور بنا سکتا ہے، دہشت گردی غنڈہ گردی کو ختم کرنے کے لئے چوکیدار کو مزید طاقتور بنانا ہوگا ۔
اس کے ساتھ ہی ممتا بنرجی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاردا اور ناردا کے روپے سے وزیراعظم کی کرسی نہیں خریدی جا سکتی ہے،انھوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی نیلام ہو رہی ہے اور چند 40 سیٹوں پر چند 35 اور 25 سیٹوں پر مقابلہ کر رہے ہیں اور وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

مرکزی فلاحی اسکیموں پر دیدی اپنا اسٹیکر چسپاں کر دیتی ہیں:نریندرمودی


انہوں نے حسب سابق ائیر اسٹرائک کا ذکر کرتے ہوئے ہجوم سے پوچھا کہ دہشت گردوں کو ان کے گھر میں داخل ہوکر مارنا پسند آیا یا نہیں۔
ملک کو مضبوط بنانے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی انھوں نے اپیل کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details