تو وہیں دوسری جانب وزیر اعظم مودی ان سب سے دور کیدارناتھ مندر میں پوجا میں مصروف تھے۔
وزیر اعظم مودی کیدار ناتھ مندر میں پوجا کرنے اور غار سے باہر نکلنے کے بعد کہا کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو اتراکھنڈ میں سرکار بنی۔ یہاں تین چار ماہ ہی کام کیا جا سکتا ہے، ہر وقت برف ہو تی ہے۔یہاں کی سرزمین سے میرا خاص رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل سے میں گفا میں رہنے کے لیے اکیلا چلا گیا تھا۔اس گفا سے 24 گھنٹے درشن کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عقیدے اور اعتماد کو مضبوط کرنے کے لیے یہاں آسکتے ہیں ، جو رکاوٹیں ہیں انہیں روک سکتے ہیں۔میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کام کا جائزہ لیتا رہتا ہوں۔
وزیر اعظم مودی نے کہا دروازۃ کھلنے سے قبل سینکڑوں لوگوں کو کام کرنا پڑتا ہے۔ عام لوگوں کی سہولت کا دھیان رکھنا پڑتا ہے۔ میں کبھی کچھ نہیں مانگتا، مانگنے کی عادت سے مطمئن نہیں ہوں۔ خدا نے ہمیں مانگنے نہیں دینے کے لائق بنایا ہے