ریاست مدھیہ پردیش سے مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کانگریس کے دک وجے سنگھ کے خلاف امیدوار بنائے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ بی جے پی امیدوار کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپنے بغیر ثبوت کے دنیا میں پانچ ہزار برس تک جس عظیم تہذیب اور رسم و رواج نے 'وسوویدھیہ کٹمبھ' کا پیغام دیا، 'سروے بھونتو سکھنی' کا پیغام دیا، جس تہذیب نے ایکم سد وپرا بہودھاودنتی'، کا پیغام عام کیا، آپنے ایسی تہذیب کو دہشت گرد کہہ دیا، اس لیے پرگیہ کا الیکشن لڑنا کانگریس کو مہنگا پڑےگا۔
مودی نے کہا کہ اگر امیٹھی اور رائے بریلی کے امیدوار ضمانت پر ہوں تو اس کی کو چرچا نہیں ہوتی، لیکن بھوپال کا امیدوار اگر ضمانت پر ہو تو بہت بڑا طوفان کھڑا کردیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مالیگاؤں بم بلاسٹ کی قلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ کی موٹر سائیکل ہی موقع واردات سے برآمد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ملزموں تک پہنچنا ممکن ہوسکا تھا، اور بعد میں ہیمنت کرکرے نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔