اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

دہلی میں موسم خوشگوار - راحت کی سانس

دہلی میں آج صبح جزوی طور پر بادل چھائے رہے، جس سے دہلی کا موسم خوشگوار ہوگیا اور لوگوں ںے شدید گرمی سے راحت کی سانس لی۔

دہلی میں موسم خوشگوار

By

Published : Jun 17, 2019, 3:20 PM IST

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح کم از کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور رطوبت 54 فیصد درج کی گئی۔

گذشتہ 24گھنٹوں میں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 0.6 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

واضح رہےکہ دن میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔

مرکزی پالیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق شہر میں ہوا کا معیار درمیانی سطح پر رہا اور دوپہر دو بجے ہوا کا معیار 117 درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details