اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

میرٹھ: کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں میں مریضوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ

دہلی سے میرٹھ علاج کے لیے لائی گئی کورونا متاثرہ خاتون کی نجی اسپتال میں موت کے بعد خاتون کے اہل خانہ نے ہنگامہ کردیا۔ ہنگامہ کر رہے لوگوں نے ڈاکٹروں پرعلاج میں لاپرواہی برتنے کا الزام لگایا۔ انتظامیہ نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

میرٹھ میں  کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں میں مریضوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ
میرٹھ میں کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں میں مریضوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ

By

Published : Apr 25, 2021, 10:52 AM IST

دار الحکومت دہلی سے علاج کے لیے میرٹھ کے نجی جگدمبا اسپتال لائی گئی خاتون کو کورونا متاثر بتانے کے بعد خاتون کے گھروالوں سے کووڈ مریض کے نام پر موٹی رقم وصول کرنے کے باوجود علاج میں لاپرواہی برتی جا رہی تھی۔

میرٹھ: کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں میں مریضوں کی جان کے ساتھ کھلواڑ

خاتون کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ ان کے مریض کی دیکھ بھال میں لاپرواہی برتی جا رہی تھی جس کی وجہ سے متاثرہ کی موت ہوگئی۔ معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پورے معاملے کی جانچ کے بعد کارروائی کی بات کہی ہے۔

خبر کے مطابق میرٹھ میں کووڈ کے علاج کے نام پر نجی اسپتالوں کی لاپرواہی سامنے آرہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ اس معاملے میں انتظامیہ کی جانب سے کیا کارروائی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details