اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے غیررسمی بات چیت کے دوران کیپٹن امریندر نے کہاکہ جس دن ان کے وزیراعظم نے کوریڈور کھولنے کا اعلان کیا، وہ اسی دن سے الرٹ کر رہے ہیں کہ کوریڈور کھولنے کے پاکستا ن کے فیصلے کے پیچھے آئی ایس آئی کا رول ہے۔
'خالصتانی رہنماؤں کی تصاویر نے چھپا ایجنڈا کوبے نقاب کیا'
پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور پر پاکستان کے ایک ویڈیو گیت میں خالصتانی علیحدگی پسند لیڈروں کی تصاویر کے استعمال نے کوریڈور کے پیچھے پاکستان کی انٹر سروسز انٹلی جنس (آئی ایس آئی) کا چھپا ایجنڈا بے نقاب کیا ہے۔
خالصتانی لیڈروں کی تصاویر نے چھپا ایجنڈا بے نقاب کیا: کیپٹن
کیپٹن امریندر نے کہاکہ کوریڈور کھلنے سے پوری سکھ برادری (انہیں ملاکر) کے تاریخی گردوارہ کی یاترا کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے جیسا ہے پر بھارت اس کے ساتھ منسلک آئی ایس آئی کے خطرے کو نظر انداز نہیں کرسکتا اور اسے نہایت الرٹ رہنا ہوگا۔